بیجنگ،20دسمبر(یواین آئی)چین کے صدر شی جن پنگ نے جمعہ کو کہا کہ چین مکاؤ اور ہانگ کانگ کے اندرونی معاملوں میں غیر ملکی مداخلت کی اجازت نہیں دےگا۔
مکاؤ کی چین میں واپسی کی 20ویں سالگرہ کے
موقع پر کئے جارہے انعقاد میں حصہ لینے کےلئے مسٹر جن پنگ اور ان کی اہلیہ اس وقت مکاؤ میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین ہانگ کانگ اور مکاؤ کے معاملون میں کسی بھی غیر ملکی لیڈر کومداخلت کی اجازت کبھی نہیں دےگا۔