بیجنگ ، 03 ستمبر (یواین آئی) ہندوستان کے ذریعہ چین کے 118 ایپس پر پابندی عائد کئے جانے کے فیصلے پر چین نے اعتراض ظاہر کیا ہے اور اسےجانبدارانہ قدم قرار دیا۔
چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گو فینگ نے کہا ’ ہندوستان چینی کمپنیوں پر
جانبدارانہ پابندی عائد کررہا ہے ہندوستان کی یہ کارروائی عالمی تجارت تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے متعلقہ ضابطوں کے خلاف ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان نے قومی سلامتی کے لئے خطرہ بتاتے ہوئے مشہور گیمنگ ایپ پب جی سمیت چین کے 118 ایپس پر گزشتہ روز پابندی عائد کردی تھی۔