بیجنگ، 19ستمبر،(رائٹر) چین نے ملک کی سلامتی کے اپنے مفادات کے تحفظ اور حالیہ تشدد کے واقعات کے خلاف میانمار کے اقدامات کی حمایت کی ہے۔
چین کی وزارت خارجہ نے آج یہاں جاری ایک بیان میں بتایا کہ وزیر خارجہ وانگ یی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے اقوام متحدہ میں منعقد ایک
اجلاس کے دوران کہا کہ میانمار نے اپنے ملک کی حفاظت کے لئے جو بھی قدم اٹھایا ہے، چین اس کی حمایت کرتا ہے۔
غور طلب ہے کہ مغربی میانمار کے راخین صوبے میں گذشتہ 25 اگست کو روہنگیا باغیوں کا پولیس چوکیوں اور فوج کے کیمپوں پر حملے کے بعد سے ان کے خلاف شروع ہوئی پر تشدد کارروائی اب بھی جاری ہے۔