the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 29ستمبر (یو این آئی) ہندستان نے آج کہا کہ اس نے 1959میں چین کے ذریعہ یکطرفہ طریقہ سے تشریح کردہ نام نہاد اصل کنٹرول لائن(ایل اے سی) کو کبھی قبول نہیں کیا ہے۔ اس لئے چین تمام دو طرفہ معاہدوں اور رضامندیوں پر عمل کرے نیز ایل اے سی کی اپنی من مانی تشریح ہندستان پر جبراً تھوپنے کی کوشش نہ کرے۔
ایک انگریزی روزنامہ کی رپورٹ میں چینی وزارت خارجہ کی طرف سے پہلی بار اصل کنٹرول لائن پراس کا موقف واضح کئے جانے کے بعد ہندستان نے ردعمل ظاہر کیا



ہے۔ اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق چینی و زارت خارجہ نے کہاکہ وہ سات نومبر 1959کو چینی وزیراعظم چاو اینلائی کی طرف سے وزیراعظم جواہر لال نہرو کو تحریر کردہ خط میں مجوزہ ایل اے سی پر عمل کرتا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان انور اگ سریواستو نے یہاں کہا کہ ہم نے 29ستمبر کے روزنامہ میں اس بارے میں رپورٹ کو دیکھا ہے۔ ہندستان نے 1959میں یکطرفہ طریقہ سے تشریح کردہ نام نہادایل اے سی کو کبھی قبول نہیں کیا اور ہندستان کا یہ م وقف چین سمیت تمام کو اچھی طرح سے پتہ ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.