the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پیانگ یانگ،26اپریل(یو این آئی)چینی سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ پہاڑ جہاں شمالی کوریا جوہری تجربے کرتا تھا وہ جزوی طور پر منہدم ہو گیا ہے اور وہاں پر مزید جوہری تجربے نہیں کیے جا سکتے۔
پنگی ری نامی سائٹ پر 2006 سے اب تک چھ جوہری تجربے کیے جا چکے ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں آخری تجربے کے بعد کئی آفٹر شاکس آئے اور اندازہ ہے کہ پہاڑ کے اندر کچھ حصہ منہدم ہوا ہے۔
یاد رہے کہ ہفتے کو شمالی کوریا کے رہنما کم جو ان نے اعلان کیا تھا کہ وہ جوہری تجربوں کو روک رہے ہیں۔انھوں نے یہ اعلان اس وقت کیا ہے جب وہ جنوبی کوریا اور امریکہ کے ساتھ بات چیت کرنے جا رہا ہے۔چینی سائنسدانوں کی یہ تحقیق امریکی سائنسی جریدے جیو فیزیکل ریسرچ لیٹرز میں شائع ہونے والی ہے۔بی بی سی کے مطابق اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ستمبر



میں کیے جانے والے جوہری تجربے کے ساڑھے آٹھ منٹ بعد پہاڑ کا حصہ منہدم ہوگیا۔پنگی ری نامی سائٹ شمالی کوریا کے شمال مشرق میں پہاڑی سلسلے میں واقعے ہے اور جوہری تجربے ماؤنٹ منتپ میں کھودی گئی سرنگوں میں کیے جاتے ہیں۔
چینی تحقیق کے خلاصے میں کہا گیا ہے ’’ماؤنٹ منتپ کے اندر کچھ حصہ منہدم ہونے کے باعث یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اس جگہ مزید جوہری تجربے نہیں کیے جاسکتے۔‘‘
تاہم اس رپورٹ کو ریویو کرنے والے ساتھیوں کا کہنا ہے’ ’اس سائٹ کا حصہ منہدم ہونے کے بعد ضروری ہے کہ اس علاقے پر تابکاری کے اخراج پر نظر رکھی جائے۔‘‘
جیلن ارتھ کوئیک ایجنسی کی ٹیم نے بھی پچھلے ماہ اپنی رپورٹ میں تجرنے کی سائٹ کے جزوی منہدم کی خبر دی تھی۔
اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دھماکے کے باعث سرنگ منہدم ہو گئی تھی۔
یو این آئی،اظ

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.