بیجنگ، 11 اپریل (یو این آئی) چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ رکتی نظر نہیں آرہی ہے بلکہ گزرتے دن کے ساتھ اس میں مزید شدت آتی جارہی ہے۔ امریکہ نے چین پر مجموعی طور پر 145 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا اور اب چین نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکہ سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 125 فیصد کا
محصول لگا دیا ہے۔
چین نے ایک بار پھر امریکا سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر ٹیرف بڑھا دیا ہے۔ اب یہ اضافی چارج 125 فیصد ہو گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کو چین نے امریکی اشیاء پر 84 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا۔ چین کی جانب سے عائد کردہ نئے ٹیرف کی شرحیں ہفتے سے نافذ العمل ہوں گی۔