واشنگٹن، 3 مئی (رائٹر) چین نے بحیرہ جنوبی چین کی تین بیرونی چوکیوں پر سطح سے سطح میں مار کرنے والے اینٹی شپ کروز میزائل تعینات کیا ہے۔
امریکی خفیہ رپورٹ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی نیوز نیٹ ورک سی این بی سی نے کل یہ اطلاع دی۔
امریکی نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق ویت نام اور تائیوان کی طرح بہت سے ایشیائی ممالک کے دعویدار علاقوں میں چین کی طرف سے متنازع جزائر پر میزائل کی یہ پہلی تعیناتی ہے۔
چین کی وزارت دفاع نے
ابھی تک اس معاملہ پر فوری طور پر کسی رد عمل کا اظہارنہیں کیا ہے۔
امریکی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا، ’’ہم اس پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔ یہ خفیہ محکمہ کا معاملہ ہے۔‘‘
امریکی وزارت دفاع چین کی بیرونی چوکیوں میں فوجی سامان کی تعیناتی کی مخالفت کرتا رہا ہے۔
چین نے میزائل تعیناتی کا ذکر کئے بغیر کہا کہ متنازعہ جزائر پر اس کی فوجی سرگرمیاں محض دفاعی ہے اور وہ اپنے دائرہ اختیار میں جو چاہے کر سکتا ہے۔
رائٹر،اظ