تائپے /بیجنگ،22نومبر (رائٹر) چین کی طیارہ خدمات کمپنی ایئر چائنا لمیٹڈ نے راجدھانی بیجنگ اور شمالی کوریا کے راجدھانی پیونگیانگ کے مابین پروازیں غیرمعینہ مدت کے لئے منسو خ کردی ہیں۔
style="text-align: right;">کمپنی کے ایک افسر نے بتایا کہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کے تعلق سے اس پر عائد کی گئی پابندی کے بعد بزنس میں کمی آنے کی وجہ سے پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
بہرحال انہوں نے یہ بتانے سے انکار کردیا کہ پروازیں کب بحال ہوں گی۔