: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 2 دسمبر (یو این آئی) بحریہ کے سر براہ ایڈ مرل دنیش کمار تر پاٹھی نے آج کہا کہ چین پاکستان کی بحریہ کو جنگی جہازوں اور آبدوزوں سے لیس کر کے اسے مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن ہندوستان کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے
تیار ہے ہندوستانی بحریہ کے سر براہ نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ بحر ہند میں تمام بحری افواج کی سر گرمیوں پر کڑی نظر رکھتی ہے اور گزشتہ سال ایک چینی آبدوز اس خطے میں آئی تھی اور پھر کراچی چلی گئی تھی لیکن اس کے بعد اس خطے میں کوئی چینی آبدوز نظر نہیں آئی۔