ووہان/28اپریل(ایجنسی) ہندوستان اور چین نے باہمی سرحدی تنازعے حل کرنے کی سمت میں آگے بڑھنے اور ایک دوسرے کوقابل قبول معاہدے کے لئے اپنی کوشش تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودي اور چین کے صدر شی جن پنگ کی پہلی غیر رسمی سربراہ ملاقات کے بعد آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق دونوں ممالک کے اعلی رہنماؤں نے دو دن کے دورے کے دوران دو طرفہ اور عالمی اہمیت کے مسائل پرزبردست تبادلہ خیال کیا۔مسٹر مودی دو روزہ دورہ چین پر یہاں آئے ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی سرحدی تنازعے حل کرنے کرنے کی کوشش تیز کرنے پر اتفاق کیا اور سرحدی تنازعے کے سلسلے میں خصوصی نمائندوں کو تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ان سے مناسب، عقلی اور باہمی طور پر قابل
قبول معاہدے کی طرف بڑھنے کی اپیل کی۔
دو طرفہ مجموعی تعلقات کو فروغ دینے کے ہندوستان اور چین کے سر حد کے تمام علاقوں میں امن اور ہم آہنگی کی اہمیت قبول کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے سرحد پر باہمی افہام و تفہیم، اعتماد، فوجی ڈائیلاگ، مؤثر سرحد انتظامی امور اور عملیت پر زور دیا۔
دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اپنی اپنی فوجوں میں یقین قائم کرنے کے اقدامات پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایات دیئے۔ دونوں ممالک کی فوجیں باہمی اور یکساں سیکورٹی کے اصول، موجودہ ادارہ جاتی انتظام کی مضبوطی اور سرحدی علاقوں کے واقعات کے سلسلے میں اطلاعات کا تبادلہ کریں گے۔