شنگھائی، 9 اپریل (رائٹر) چین نے شمالی کوریا کو ان اشیاء کی برآمدات پر پابندی لگا دی ہے جس کا 'دوہرا استعمال' بڑے پیمانے پر تباہی کرنے والے ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔
چینی وزارت تجارت نے
اتوارکو دیر رات اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کر کےاس بات کی اطلاع دی۔
بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2375 کے مطابق دوہرے استعمال والی 32 اشیا کی برآمدات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔