: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
چین ، 6 ستمبر (ذرائع) چین میں پیر کو 6.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ یہ حالیہ برسوں میں صوبہ سیچوان میں آنے والے سب سے طاقتورجھٹکوں میں سے ایک رہا- ااس زلزلے سے اب تک 65 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے میں 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور سینکڑوں افراد کو امدادی کارکنوں نے بچا لیا۔ زلزلے کے بعد اب خدمات کی بحالی اور ہنگامی امداد کی فراہمی پر زور دیا جا رہا ہے۔ ادھر ٹوئٹر پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اس زلزلے کا اثر کتنا شدید تھا۔ سوشل میڈیا پر موجود اس کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ عمارتیں گر رہی ہیں اور زمین ہل رہی ہے۔ یہ ویڈیو ایک کار کے ڈیش کیم سے ریکارڈ کی گئی ہے جو زلزلے کے وقت سڑک پر چل رہی تھی۔