اقوام متحدہ، 29 جون (یو این آئی/ اسپوتنک) چین کو ناٹو (شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن) کے نئے اسٹریٹجک تصور پر گہری تشویش ہے اور اس نے اس پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے موقف پر نظر ثانی کرے۔
یہ بات اقوام متحدہ میں چین کے سفیر ژانگ جون
نے یوکرین سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کہی۔
مسٹر جون نے منگل کو کہا، "چین ناٹو کی اسٹریٹجک ایڈجسٹمنٹ پر پوری توجہ دیتا ہے اور نام نہاد اسٹریٹجک تصور کے پالیسی مضمرات کے بارے میں گہرائی سے فکر مند ہے۔