the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 31مئی (یو این آئی) چین نے پیر کو فیملی پلاننگ پالیسی میں نرمی دیتے ہوئے تین بچوں کی خواہش رکھنے والے جوڑوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چین کی سرکاری میڈیا کے مطابق صدر شی جنپنگ نے پولٹ بیورو کی ایک میٹنگ میں اس پالیسی کو منظوری دی۔
چین نے 2016میں دہائیوں پرانی ایک بچے کی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے دو بچے پیدا کرنے کی پالیسی کو منظوری دی تھی لیکن یہ پالیسی شرح پیدائش کو



برقرار رکھنے میں ناکام رہی ہے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق حکومت کی نئی آبادی پالیسی کے تحت شرح پیدائش بڑھانے کے اقدامات کئے جائیں گے جس سے ملک کی آبادی میں اضافہ ہوگا۔
اس سے ملک میں بزرگ آبادی کو درپیش مسائل سے نپٹنے اور انسانی وسائل کے بہتر استعمال کی ملک کی حکمت عملی کو کامیاب بنایا جاسکے گا۔ اس مہینے کی شروعات میں جاری آبادی کے اعدادو شمار کے بعد آبادی پالیسی میں تبدیلی کی امید ظاہر کی جارہی تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.