نئی دہلی / کولمبو، 10 اکتوبر (یواین آئی) چین ،سری لنکا میں اپنے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو آگے بڑھانے ، تجارت اور سیاحت میں اپنے تعاون کو مزید تقویت دینے کی طرف کام کرے گا۔
دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کے لئے سری لنکا کے سینئر چینی سفارتکار یانگ جیچی نے جمعہ کے روز کولمبو میں سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے اور وزیر اعظم مہندا راج پکشے کے ساتھ الگ الگ ملاقات کی۔ سری لنکا اور چین کی اعلی قیادت نے ون بیلٹ ون روڈ اور دیگر منصوبوں پر باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
در اصل،
چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولیٹ بیورو کے ممبر اور محکمہ خارجہ کمیشن کے ڈائریکٹر پارا یانگ نے حال ہی میں سری لنکا کا دورہ کیا تھا،جس کے بعد ہی چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے اور دیگر منصوبوں کو آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
اسی ہفتے چین کے صدر شی جنپنگ نے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون بڑھانے کے علاوہ بنگلہ دیش میں ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو ایک نئی سطح پر لے جانے کی بھی وکالت کی تھی۔
چین مشرقی لداخ میں ہندوستان کے ساتھ موجودہ تناؤ کے پیش نظر جنوبی ایشیاء اور بحر ہند کے خطے میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔