: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری نگر،30 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں برف باری کے بعد ٹھٹھرتی سردیوں کی لہر ایک بار پھر تیز تر ہوئی ہے جس نے لوگوں کا جینا از بس محال کر دیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے کچھ علاقوں میں 30
اور 31 دسمبر کو سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔