غزہ، 29 جنوری (یو این آئی) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بچوں کو ، جہاں اسرائیل نے 17اکتوبر سے اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ، ان کی ویسینیشن میں خلل کا خطرہ ہے اور بیماریاں لگنے کا
خطرہ
بڑھ گیا ہے۔
یونیسیف کی جانب سے ایک تحریری بیان میں خبردار کیا گیا تھا کہ "غزہ میں 16 ہزار سے زائد بچے، جن کے معمول کے قطرے پلانے سے محروم ہونے کا خطرہ ہے، خسرہ رہ، نے نمونیا اور پولیو جیسی بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔