حیدرآباد27اپریل(یواین آئی) تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے بھارت بائیوٹیک کے صدرنشین ومنیجنگ ڈائرکٹر کرشناایلا سے درخواست کی ہے کہ وہ ریاست کے لئے کوویڈ کے مزید ٹیکے سپلائی کرے۔
وزیراعلی کے
چندرشیکھرراو کی ہدایت پر چیف سکریٹری نے منگل کو کرشنا ایلیا سے بی آر کے آربھون میں ملاقات کی۔
اس ملاقات کے دوران سومیش کمار نے کہا کہ وزیراعلی نے ریاست کی مکمل آبادی کو کوویڈ19کے ٹیکے مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔