حیدرآباد21ستمبر(یواین آئی) تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمارنے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست میں صحت کے انفراسٹرکچر پر تفصیلی تجاویز پیش کریں جو 15ویں فائنانس کمیشن کو داخل کی جائیں گی۔
انہوں نے بی آر کے آربھون میں ایک جائزہ اجلاس کے دوران
کہا کہ پرائمری ہیلت سنٹرس کو مستحکم کرنے پر توجہ مرکوزکی جائے اور ریاست کے ایجنسی علاقوں و دوردراز کے مواضعات میں صحت کے انفراسٹرکچر کو مستحکم کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔
انہوں نے تجویز پیش کی کہ بعض پبلک ہیلت سنٹرس کو منڈل پبلک ہیلت یونٹس کے طورپر ترقی دی جاسکتی ہے۔