حیدر آباد 9 مئی (یو این آئی) تلنگانہ کی چیف سکریٹری شانتی کماری اور ڈی جی پی انجنی کمار نے پسماندہ طبقات کے قومی کمیشن کے صدر نشین ہنس راج گنگارام ۔ آہیر سے حیدر آباد کے ہر بیتا پلازہ میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران شانتی
کماری نے صدر نشین کو ریاست کے پسماندہ طبقات اور کمزور طبقات کے لئے عمل کی جانے والی فلاحی اسکیمات کی تفصیلات سے واقف کروایا۔
انہوں نے تلنگانہ میں اوبی سی طبقات کے لئے ریزرویشن اور ریزرویشن روسٹر پر عمل کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔