نئی دہلی، 30 ستمبر (یو این آئی) فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنوا نے آج یہاں قومی جنگ یادگار پر وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ایئر چیف مارشل دھنوا تقریباً 40 برس تک ملک کی خدمت کرنے کے بعد پیر کے روز سبکدوش ہو رہے ہیں۔ فضائیہ کے سربراہ اپنی مدت کار ختم ہونے سے قبل صبح قومی جنگی یادگارپر گئے اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے
جنگی یادگار پر رکھی وزیٹرس بُک میں شہیدوں کے تئیں تشکر کا ا ظہار کرتے ہوئے اپنا پیغام بھی تحریر کیا۔
فضائیہ کے سربراہ دھنوا تینوں افواج کے سربراہان کی کمیٹی کے صدر رہے اور ان کی مدت کار میں ہی ایئر فورس نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے قریب بالاكوٹ میں سرجیکل اسٹرائیک کرکے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو مسمار کیا۔ وائس ایئر مارشل راکیش کمار بھدوريا کو ان کی جگہ ایئر فورس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔