تلنگانہ حیدر آباد 27 جون (یو این آئی ) تلنگانہ آر ٹی سی کے زیر اہتمام ریاست بھر کے 101 علاقوں میں خون کے عطیہ کے کیمپس منعقد کئے گئے۔ وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے
حیدر آباد کے ایم جی بی ایس بس اسٹینڈ میں خون کے عطیہ کیمپ کا افتتاح کیا۔ پروگرام میں آرٹی سی کے منیجنگ ڈائر کٹر وی سی سجنار کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔