حیدر آباد 14 اگست (یو این آئی) وزیر اعلی تلنگانہ ریونت ریڈی غیر ملکی دورہ کے بعد اپنی ٹیم کے ساتھ حیدر آباد واپس ہو گئے۔
ریاستی دارالحکومت میں شمس آباد ایر پورٹ پر
کانگریس کے لیڈروں اور حامیوں نے ان کا شاندار استقبال کیا جنہوں نے ان کو شال اور گلدستے پیش کئے۔ وزیر اعلی کار میں شہر کر اپنے حامیوں اور کانگریس کے لیڈروں کو ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے تھے۔