سرینگر/23اکتوبر(ایجنسی) جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت کی طرف سے کشمیر پر بات چیت کا سلسلہ شروع کرنے کے سلسلے میں مذاکرات کار کی تعیناتی کا خیرمقدم کیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے اس سلسلے میں اعلان کے رد عمل میں وزیر اعلیٰ نے یہاں
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ سے ہی یہ کہا ہے کہ اگر ریاست جموں وکشمیر کو غیر یقینیت، ترش ماحول اور تشدد سے باہر نکالنا ہے تو تمام متعلقین کے ساتھ بات چیت کا راستہ اپنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے لوگ کئی دہائیوں سے غیر یقینیت کے شکار رہے ہیں اور سیاسی عمل میں ایک قدم آگے بڑھانے سے ان کے زخموں پر مرہم لگایا جاسکتا ہے ۔