حیدرآباد27جنوری(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے سابق مرکزی وزیر وتلگوفلموں کے مشہور اداکار چرنجیوی کو فون کیا جو کوویڈ 19سے مثبت پائے گئے۔
وزیراعلی نے ان کی
صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور اس وائرس سے تیزی کے ساتھ صحت یاب ہونے کے لئے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔
چرنجیوی نے گذشتہ روز ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کورونا سے مثبت پائے گئے ہیں۔