: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
رانچی 27 اپریل ( یواین آئی ) جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے منگل کو اپنے رہائشی دفتر سے لنڈے انڈیا لمیٹیڈ کے 4 لیکویڈ میڈیکل آکسیجن ٹینکر کو آن لائن فلیگ آف کر کے جمشید پور سے دہلی کیلئے روانہ کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس عالمی وبا کے دور میں پورے ملک میں میڈیکل آکسیجن کی قلت ہے ۔ ہم سبھوں کیلئے یہ خوش قسمتی ہے کہ آج ہم اپنی ریاست کے ساتھ ۔ ساتھ دوسری
ریاستوں کو بھی میڈیکل آکسیجن سپلائی کرنے میں اہل ہوپائے ہیں۔ وزریراعلیٰ نے کہاکہ صدیوں سے جھارکھنڈ کے وسائل سے دوسری ریاستیں مستفید ہوتی رہی ہیں۔ جھارکھنڈ کیلئے آج فخر کی بات ہے کہ موجودہ وقت میں میڈیکل آکسیجن کانظم کرنے میں دوسری ریاستوں کو ہم تعاون کر پارہے ہیں۔ ریاست میں لنڈے انڈیا لمیٹیڈ ، ایئر واٹر ، سیل سمیت کئی کمپنیاں ہیں ، جو ملک میں میڈیکل آکسیجن سپلائی کیلئے آگے آئی ہیں۔