حیدرآباد،1 جنوری (ذرائع) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے حیدرآباد میٹرو ریل کو میڈچل اور شامیرپیٹ تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے ، ایچ اے ایم ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے کہا کہ تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس کی تیاری
کو ہری جھنڈی دے دی ہے-
چہارشنبہ کو یہاں جاری ایک بیان میں، این وی ایس ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر نے پیراڈائز-میڈچل (23 کلومیٹر) اور جے بی ایس-شامیر پیٹ (22 کلومیٹر) میٹرو کوریڈورز کے لیے ڈی پی آر کی تیاری کے لیے آگے بڑھنے کو منظوری دی۔