امر تسر ، 15 مارچ (یو این آئی) امر تسر میں ایک مندر کے باہر ہوئے دھماکے پر پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ڈرون پاکستان سے آرہے ہیں۔ میں پنجاب کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ریاست محفوظ ہے۔ پولیس معاملے کو جلد حل کر لے گی۔ امر تسر کے پولیس کمشنر گرپریت سنگھ بھلر نے شہر کے ایک مندر کے باہر ہونے
والے دھماکے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ” دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد میں رات 2 بجے یہاں پہنچا ہوں۔ فرانزک ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے اور میں نے وہاں کے لوگوں سے بات کی ہے۔
پاکستان سے یہاں کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس میں کچھ مقامی نوجوان بھی ملوث ہیں۔ میں اپنے نوجوانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ ایسی سر گرمیوں میں ملوث نہ ہوں-