حیدرآباد،یکم جولائی(یواین آئی)تلنگانہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ہیماکوہلی نے ونپرتی ضلع میں منظورہ دو نئی عدالتوں فرسٹ کلاس ایڈیشنل جونیر سیول جج کم فرسٹ کلاس ایڈیشنل جونیر مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کورٹ کا بذریعہ آن
لائن افتتاح کیا۔
اس پروگرام میں ہائی کورٹ کے جج ابھیشیک ریڈی،وزیر زراعت نرنجن ریڈی اور وکلا نے شرکت کی۔
اس موقع پر جسٹس کوہلی نے کہا کہ نئی عدالتوں کے قیام کے سلسلہ میں تلنگانہ حکومت کے قدم کی ستائش کی۔