نئی دہلی، 3 ستمبر (یو این آئی) آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم اب پانچ ستمبر تک سی بی آئی کی حراست میں رہیں گے۔
سپریم کورٹ نے معاملہ میں جوں کی توں صورتحال قائم رکھتے ہوئے چدمبرم کی سی بی آئی حراست پانچ ستمبر تک بڑھا دی۔
جج آر بھانو متی اور جج اے ایس بوپنا کی بنچ نے کہاکہ اس درمیان پی چدمبرم
کے وکیل ذیلی عدالت میں ضمانت کی عرضی پر سماعت کی مانگ نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ عدالت عظمی نے کہاکہ آج ہم اس معاملہ میں تفصیلی سماعت نہیں کرسکتے اور دو دن کے لئے سی بی آئی کی حراست کا عبوری حکم بڑھایا جاسکتا ہے۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے دلیل دی کہ ذیلی عدالت کے جج کو فیصلہ کرنے دینا چاہئے۔ اس میں عدالت عظمی کو دخل نہیں دینا چاہئے۔