نئی دہلی، 2ستمبر (ایجنسی) سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو آج عبوری راحت دیتے ہوئے ضمانت کی عرضی خارج ہونے کی صورت میں انہیں مزید تین دن پولیس حراست میں ہی رکھے جانے کی ہدایت دی۔
عدالت عظمی نے چدمبرم کو ضمانت کے لئے ذیلی عدالت جانے کے لئے کہا اور اس پر آج ہی فیصلہ کرنے کی عدالت کو ہدایت بھی دی۔
جج آر بھانومتی اور جج اے ایس بوپنا کی بنچ نے ذیلی عدالت سے کہا کہ
اگر چدمبرم کی ضمانت خارج کردی جاتی ہے تو انہیں مزید تین دن پولیس حراست میں رکھا جائے۔
چدمبرم کے وکیل کپل سبل نے بنچ سے درخواست کی کہ چدمبرم کو نظربندی میں رکھا جائے لیکن تہاڑ جیل نہ بھیجا جائے۔
عرضی میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے اس حکم کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں چدمبر کو سی بی آئی حراست میں بھیجا گیا تھا۔
چدمبرم کے وکیل نے کہا کہ چدمبرم کو یا تو تین دن کے لئے عبوری ضمانت دے دی جائے یا ہاوس اریسٹ میں رکھا جائے۔