نئی دہلی، 16اگست (ایجنسی) مرکزی حکومت اور اس کی اسکیموں کی ہمیشہ تنقید کرنے والے سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے وزیراعظم نریندر مودی کے تین اعلانات کا خیرمقدم کیا۔
مسٹر چدمبرم نے مسٹر مودی کے ذریعہ یوم آزادی کے موقع پر جمعرات کو لال قلعہ سے اعلان کرنے کے بعد جمعہ کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ ہم تمام کو وزیراعظم کے اعلانات کا خیرمقدم کرنا چاہئے۔ انہو ں نے اپنے ٹوئٹر پوسٹ میں مسٹر مودی کے
ذریعہ کئے گئے اعلانات، چھوٹی فیملی قوم پرستی کا اظہار ہے، پیسہ کمانے والوں کا احترام کرنا اور پلاسٹک کا استعمال محدود کرنے والے اعلانات کو بھی ڈالا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم نے لال قلعہ سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ چھوٹی فیملی قوم پرستی کا اظہار ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے پیسہ کمانے والوں کا احترام کرنے اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کی جینتی دو اکتوبر سے پلاسٹک کا استعمال محدود کرنے کی اپیل کی تھی۔