the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 24دسمبر (ایجنسی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے نوٹوں کی منسوخی کے تعلق سے وزیراعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی معیشت کے لئے مودی حکومت کا یہ فیصلہ ایک مجرمانہ قدم تھا۔
مسٹر چدمبرم نے معروف ماہر اقتصادیات اور بین الاقوامی کرنسی فنڈ کے سربراہ کی آئندہ مہینہ ذمہ داری سنبھالنے والے ڈاکٹر گیتا گوپی ناتھ کے امریکہ کے نیشنل بیورو آف اکونومک ریسرچ میں شائع ایک تحقیقی مقالہ میں کئے گئے تبصرہ کا ذکر کرتے ہوئے حکومت پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ نوٹوں کی منسوخی ہندستانی



معیشت کے لئے سنگین جرم تھا۔ اس کی وجہ سے اکتوبر۔دسمبر 2016کے درمیان اقتصادی شرح نمو دو فیصد کم ہوئی تھی۔


ڈاکٹر گوپی ناتھ کے اس تحقیقی مقالہ کے مطابق حکومت کے نوٹوں کی منسوخی کے فیصلے کی وجہ سے 2016میں اکتوبر اور دسمبر کے دوران اقتصادی شرح نمو کم از کم دو فیصد کم ہوئی تھی۔ ہندستان میں پیدا ہوئے ہاورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر گیتا گوپی ناتھ کے تحقیقی مقالہ میں کہا گیا ہے کہ نوٹوں کی منسوخی کے فیصلے سے چھوٹے چھوٹے مقامات پر اقتصادی سرگرمیاں رک گئی تھیں، ادائیگی کی نئی تکنیک کو تیزی سے اپنایا جانے لگا تھا اور بنکوں سے قرض لینے میں کمی آگئی تھی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.