حیدرآباد، 5 اگسٹ (ذرائع) حیدرآباد شہر میں چکن کی قیمتوں میں کافی کمی ہوئی ہے 4 اگست تک شہر میں بونال تہوار منایا گیا ۔ اس دوران گزشتہ ایک ماہ سے شہر میں چکن اور مٹن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا تھا اور جولائی کے پہلے ہفتے سے تقریباً 3 ہفتوں تک چکن کی قیمت 280 روپے سے 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی ۔ لیکن 2 اگست سے
اچانک قیمتیں 180 تک گر گئیں۔ بعض علاقوں میں ایک کلو چکن 150 کلو فروخت ہو رہا ہے۔ چکن کی قیمتوں میں کمی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اتوار کو ہندووں کے اہم آشاڈم کا مہینہ ختم ہوا اور شروان کے مہینے کا آغاز ہوا۔ ماہِ شروان میں ہندو افراد گوشت کھانا ترک کردیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے تاجروں کا کہنا ہے کہ چکن کی قیمتوں میں زبردست کمی ہوئی ہے۔