شیواجی مجسمہ منہدم حادثہ پر وزیر اعظم نے مانگی معافی
پالگھر (مہاراشٹرا) ، 30 اگست (یو این آئی) سندھو درگ ضلع سے مالوان کے راجکوٹ قلعہ میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے ایک قدآدم مجسمے کے گرنے پر غم و غصے کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہ کہتے ہوئے معافی
مانگی کہ چھترپتی شیواجی مہاراج صرف بادشاہ نہیں تھے بلکہ ہمارے لیے ایک پیارے دیوتا مانند ہیں وزیر اعظم نے پالگھر ضلع میں وادھون بندرگاہ کے لیے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں کہا ’’سندھو درگ میں جو ہوا، وہ افسوس ناک ہے، چھترپتی شیواجی مہاراج ہمارے لیے صرف ایک بادشاہ نہیں ہیں۔