the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 20ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے کہاکہ ملک کے کسی صوبے میں کوئی دلت وزیراعلی نہیں ہے لیکن پنجاب میں نوجوان دلت لیڈر چرنجیت سنگھ چنی کو وزیراعلی بناکر کانگریس نے تاریخ رقم کی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پارٹی دلتوں، کمزوروں اور متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔
کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے پیر کو یہاں کہاکہ انکی پارٹی نے پنجاب میں نئی تاریخ رقم کی ہے اور وہاں پہلے دلت نوجوان لیڈر کو وزیراعلی بناکر پورے ملک کے دلت و محروم طبقات کے لوگوں میں نئی امید پیدا



کی ہے۔ کانگریس نے یہ پہل کرکے دلتوں، متاثرین اور محرومین کو ان کا حصہ دیا ہے اور دلتوں اور محرومین کو ان کا حصہ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار دلت بیٹے کو موقع ملا ہے اور پارتی ریاستی اسمبلی کے الیکشن ان کی قیادت میں لڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دلت کمیونٹی کے اس نوجوان وزیراعلی نے سب سے پہلے اپنے فیصلے میں کسان، دلت اور پسماندہ افراد کو پانی اور سیوریج کے بل معاف کردیئے ہیں۔ بجلی کے بل200یونٹ تک پہلے ہی معاف تھے لیکن اب وہاں ایک قدم آگے بڑھ کر نیا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.