اسرائیل/8مئی(ایجنسی) اسرائیل دورے پر گئے جاپان کے پی ایم شنزو آبے کو جوتوں میں کھانا پروسا گیا۔ شنزو آبے 2 مئی کو اپنی اہلیہ کے ساتھ اسرائیلکے دورے پر گئے تھے۔وہاں وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ کے ساتھ آفیشیل ڈنر کے دوران انہیں جوتے میں ڈش اور ڈیجرٹ پروسا گیا۔اسرائیل کے شیف موشے سیگوے نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اس کی فوٹو شیئر کی ہے،جس کے بعد معاملہ سامنے آیا۔ایسے میں اسرائیلی پی ایم کی خوب تنقید ہو رہی ہے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">در اصل ،جاپانی ثقافت میں جوتوں کو توہین آمیز سمجھا جاتا ہے۔کئی مقامات پر تو جاپانی جوتوں کا استعمال ہی نہیں کرتے۔وہ گھر میں دروازے کے باہر جوتے اتارکر جاتے ہیں۔اتنا ہی نہیں ،وزیر اعظم اور ان کے وزیر بھی جوتے پہن کر اپنے دفتر میں نہیں جاتے ہیں۔حالانکہ جب شنزو آبے کو ڈنر ٹیبل پر جوتے میں ڈیجرٹ پیش کیا گیا تو انہوں نے اسے کھا لیا۔لیکن وہاں موجود جاپانی اور اسرائیلی سفیروں کو یہ بات پسندنہیں آئی۔