دبئی/24ڈسمبر(ایجنسی) سعودی عرب کے شاہی دیوان کے مشیر شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد Turki bin Fahd کا وسطی ایشیائی ریاست چیچنیا پہنچنے پر سرکاری سطح پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی شاہی مشیر نے چیچن صدر رمضان قدیروف سے دارالحکومت گروزنی میںملاقات کی۔
خبر رساں ادارے'ایس پی اے' کے مطابق سعودی شاہی دیوان کے مشیر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد گذشتہ روز گروزنی پہنچا۔ وفد نے چیچن صدر رمضان قدیروف کے ساتھ دو طرفہ مفادات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد نے چیچن صدر کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا جس میں سعودی قیادت نے چیچنیا کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔