میرٹھ/18جولائی(ایجنسی)چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی نے عجیب غریب فرمان سناتے ہوئے کیمپس میں اسکارف پر پابندی لگادی ہے، اگر کوئی طالب علم چہرے پر اسکارف باندھ کر آتی ہے تو اسکے خلاف کروائی کی جائے گی.
میرٹھ شہر کے تاریخی میرٹھ ڈگری کالج کا ماحول کچھ باہری عناصر کی وجہ سے خراب ہو رہا تھا ۔ طالب علم کے بھیس میں چہرہ چھپا کر کچھ باہری لڑکے اور لڑکیاں کالج کیمپس کو پبلک پارک کی طرح استعمال کر رہے تھے اور نازیبا حرکتوں سے یہاں کا ماحول خراب کر رہے تھے ۔ جس کے بعد باہری لڑکے لڑکیوں کی پہچان کرنے اور ماحول کو خراب ہونے سے بچانے
کیلئے کالج انتظامیہ نے سبھی طلبہ اور طالبات کے لئے چہرہ چھپا کر آنے پر پابندی لگا دی تھی ۔ تاہم اس معاملہ کو حجاب اور اسکارف پر پابندی سے جوڑ کر جہاں افواہ پھیلائی گئی ، وہیں کالج پراکٹر کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔
ادھر کالج انتظامیہ کے ذمداران کے مطابق کیمپس کے ماحول اور طلبہ اور طالبات کے بہتر مستقبل کے پیش نظر رکھتے ہوئے سخت فیصلے لینا وقت کی ضرورت ہے۔ وہیں کالج انتظامیہ کے اس فیصلے کو طلبہ اور طالبات بھی کسی تغلقی فرمان کے طور پر نہیں دیکھتے ہیں اور اس فیصلے کو کالج اور طالب علم کے حق میں بہتر قرار دے رہے ہیں ۔