برسلز، 9 جنوری (اسپوٹنک) یورپی یونین کے صدر چارلس مشیل نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر حملے کےبعد مغربی ایشیا میں تناؤ میں اضافہ کرنے کی نئی کوشش نہیں ہوگی۔
یورپی یونین نے جمعرات کو ایک بیان
جاری کرکے کہا ہے کہ ’’مسٹر مشیل نے اس امیدکا اظہار کیا ہے کہ مغربی ایشیا میں مزید تناؤ بڑھانے کی اب کوئی اور کوشش نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ جامع نیوکلیائی معاہدہ اس علاقے میں استحکام لانے میں اہم ثابت ہوسکتا ہے جس سے اتوار کو ایران نکل گیا تھا۔