کولمبو، 27 مئی (یو این آئی) سری لنکا کی حکومت نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ اس نے ملک میں ایندھن کے جاری بحران کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ملک کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کا اعلان کرتے ہوئے سری لنکا کے ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے
وزیر بندولا گونا وردنے نے کہاکہ اگر پبلک ٹرانسپورٹ سروس کے طور پر کوئی قدم اٹھایا جا سکتا ہے، تووہ اسے دوبارہ منظم کرنا اور اسے بہتر بنانا ہے۔
یہ فیصلہ گھریلو ضروریات کو پورا کرنے اور بچوں کی تعلیم کے ساتھ معیار زندگی میں درپیش رکاوٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔