چنئی، 28 اگست (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ دنیا میں بہت تیزی سے تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور ممالک کے درمیان اقتصادی ، سیاسی اور تجارتی تعلقات مسلسل اتار چڑھاؤ آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی دیگر ملک سے آنے والی آئندہ خبروں کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
آج یہاں انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی ) جنگی جہاز گروہ کو سمندری بیڑے میں شامل کرنے پر انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والی تبدیلیاں اکثر ہندوستان کے لیے تشویش کا باعث بن جاتی ہیں۔ بحیثیت ایک قوم ہمیں دنیا بھر میں غیر
یقینی صورتحال اور اتار چڑھاؤ کے درمیان اپنے حوصلے بلند رکھنے چاہئیں۔
وزیر دفاع نے کہا ’’آج دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ ممالک کے درمیان اقتصادی ، سیاسی اور تجارتی تعلقات مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں۔ دوسرے ملک سے آنے والی خبروں کے بارے میں کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ ظاہر ہے کہ ہمارا ملک بھی ان پیش رفتوں سے بچا نہیں رہ سکتا۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ بحر ہند کا خطہ، جہاں دنیا کے دو تہائی سے زیادہ تیل کی شپ منٹ ہو رہی ہے، آج کی بدلتی دنیا یقینی طور پر ان شعبوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔ لہذا ہمیں ہر وقت چوکس رہنے کی ضرورت ہے‘‘۔