: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/12جون(ایجنسی) اسرو نے مشن چندریان 2 کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان کیا ہے ،ا سرو کے چیئرمین کے شیون نے کہا کہ آنے والی 15جولائی کو صبح 2:51 منٹ پر اسے بھیجا جائے گا، ہندوستانی خلائی ریسرچ آرگانائزیشن (اسرو) نے جولائی میں ہونے والے اپنے مشن چندریان 2 کو لیکر بڑا خلاصہ کیا ہے- اسرو کا کہنا ہے کہ اس مشن کے تحت ہم
247);">چندریان پر اس جگہ پر اترنے جارہے ہیں جہاں ابھی تک کوئی نہیں پہنچا ہے-
یہ مشن اس لئے خاص ہے کہ اس کا لینڈر چاند کے جنوبی قطب کے نزدیک اترےگا۔اب تک بھیجے گئے دنیا کے کسی بھی مشن میں چاند کے اس حصہ پر لینڈنگ نہیں کرائی گئی ہے۔آربٹر چاند کی سطح سے 100کلومیٹر اوپر چکر لگاتا رہے گا۔لینڈر کے آہستہ سے چاند کی سطح پر اترنے کے بعد روور اس سے الگ ہوکر سطح پر گھوم گھوم کر تجربے کرےگا مستقبل کےلئے ضروری ثبوت جمع کرے گا۔
چندریان -2 پر 13ہندوستانی پیلوڈ(تجربوں کے لئے بھیجے جانے والے سائنس داں اور آلات وغیرہ )اور ناسا کا ایک پیلوڈ ہوگا۔ہندوستانی آلات میں آٹھ آربٹر پر،تین لینڈر پر اور دو روور پر ہوں گے۔