حیدرآباد8فروری (یواین آئی)تلنگانہ بی جے پی کے ترجمان اعلی کے کرشنا ساگر راو نے کہا کہ آئندہ دس سال تک وزیراعلی برقرار رہنے چندرشیکھرراو کا بیان ان کی غیرجمہوری،سرمایہ دارانہ مزاج کو ظاہر کرتا ہے۔
ساگر نے کہا ”مجھے اس طرح
کے بیان سے تعجب ہورہا ہے کیونکہ لوگ ہی یہ فیصلہ کریں گے کہ آئندہ انتخابات کب ہوں گے؟“۔
بی جے پی ترجمان نے کہاکہ ٹی آرایس فورمین شو کی حامل جماعت ہے تاہم وزیراعلی کے بیان،تلنگانہ کے عوام کویہ بتایا ہے کہ ٹی آرایس ون مین شوپارٹی ہے۔