حیدر آباد 2 ستمبر (یو این آئی) آندھراپردیش میں سیلاب اور بڑے پیمانہ پر ہوئی تباہی پر وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سیلاب متاثرین تک خوراک،
پانی اور
دودھ پہنچانے کی ہدایت دی۔
انہوں نے اعلیٰ حکام کے ساتھ ریاست میں سیلاب کی صور تحال کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کو دن میں تین بار کھانا فراہم کیا جائے۔