حیدر آباد 13 جون (یو این آئی) آندھراپردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے کہا ہے کہ ہم نے ماضی میں کئی انتخابات دیکھے ہیں ، اس مرتبہ عوام نے تاریخی فیصلہ دیا
ہے۔
انہوں نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ تر و ملا میں پوجا کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مشن معاشی عدم مساوات کو ختم کرنا ہے۔ وہ آندھراپردیش کو غربت سے پاک ریاست بنانا چاہتے ہیں۔