حیدرآباد28نومبر(یواین آئی)اے پی کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو کے ریاستی دارالحکومت امراوتی کے دورہ کے موقع پر کشیدگی دیکھی گئی۔
اس موقع پرحکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس
کے کارکنوں کی جانب سے سیاہ جھنڈیوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ بھی کیاگیا۔
ریاست کے نئے دارالحکومت امراوتی کے لئے اپنی اراضی دینے والے کسانوں نے امراوتی میں ان کی آمد کے موقع پر ان کے استقبال کے لئے بڑے پیمانہ پر بینرس لگائے۔