حیدر آباد 12 ستمبر (یو این آئی) تلگودیشم پارٹی کے سینئر لیڈر وہند و پورم کے رکن اسمبلی بالا کرشنا نے برہمی کا اظہار کرتے اور کہا کہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرا بابو نائیڈو کو سیاسی مخاصمت کی بنا پر بغیر کسی
ثبوت گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی حکمران جماعت وائی ایس آر کانگریس انتخابات میں شکست کے خوف سے ایسی حرکتیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے اپوزیشن لیڈر چندرا بابو کو 16 دنوں تک جیل میں ڈالنے کی سازش کی۔