: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد 26اپریل (ایجنسی) اے پی کے وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو نے الیکشن کمیشن کو مکتوب لکھتے ہوئے مطالبہ کیاکہ دستوری فرائض کی انجام دہی کے لئے انہیں اجازت دی جائے کیوں کہ عوام نے انہیں خط اعتماد دیا ہے۔یہ مکتوب میڈیا کیلئے بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آندھراپردیش کی حکومت کے
ساتھ امتیاز کررہا ہے اور غیر ضروری مسائل پیدا کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوں کہ پہلے ہی مرحلے میں ریاست میں انتخابات مکمل ہوگئے ہیں اور ووٹوں کی گنتی کے لئے ایک طویل وقفہ ہے‘ ضابطہ اخلاق کے نام پر موجودہ حکومت کو روکا نہیں جاناچاہئے۔انہو ں نے اس مکتوب میں الیکشن کمیشن کے یکطرفہ فیصلوں کی بھی نشاندہی کی۔