وجئے واڑہ/15جون(ایجنسی) آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی اور اب اپوزیشن رہنما این-چندرابابو نائیڈو کو جمعہ کی دیر رات یہاں ایئرپورٹ پر تلاشی سے گزرنا پڑا، نائیڈو کو جہاز تک جانے کے لیے وی آئی پی سہولت سے بھی محروم کردیا گیا اور عام مسافروں کے ساتھ بس میں سفر کرنا پڑا،
ایک سیکورٹی گارڈ کو سیکیورٹی داخلہ پر نائیڈو کی تلاشی لیتے دیکھا گیا-
تلگودیشم پارٹی کے سربراہ کو جہاز تک وی آئی پی گاڑی سے پہچنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی- اس واقع پر ٹی ڈی پی نے ردعمل ظاہر کیا، اور الزام لگایا کہ بی جے پی اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی بدلے کی سیاست کررہے ہیں-